بانجھ پن سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 22, 2020

ڈنمارک کی ایک یونیورسٹی میں کی جانے والے تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایسے مردوں میں بانجھ پن کا امکان بہت کم پایا جاتا ہے جو مچھلی کے تیل کا استعمال کرتے ہیں

سدرن ڈنمارک یونیورسٹی کی ایک طبی تحقیق کے مطابق جو مرد اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں ان میں بانجھ پن ہونے کا امکان انتہائی کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں تقریباً 17 سو نوجوانوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ مچھلی کے تیل سپلیمنٹ کا استعمال کرنے والے مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان ہارمونز کی تعداد بھی بہتر ہوتی ہے جو بچوں کی پیدائش میں مدد دیتے ہیں۔

میگزین جاما نیٹ ورک اوپن میں ایک تحقیق شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ تمام مرد اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں تاکہ انہیں فائدہ حاصل ہو لیکن اس کے بہتر نتائج ان مردوں میں نظر آتے ہیں جن کے اسپرم کا معیار ناقص ہو چکا ہوتا ہے۔



تحقیق یکم جنوری 2012 سے 31 دسمبر 2017 کے دوران مختلف مردوں کا جسمانی معائنہ کر کے کی گئی جبکہ کچھ سوالنامے بھی فِل کروائے گئے۔

ان مردوں کا جسمانی امتحان لیا گیا جبکہ کچھ نمونے بھی لئے تاہم ان کی غذا، وٹامنز، غذائی سپلیمنٹس اور طبی مسائل کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی گئیں۔

حاصل ہونے والے ڈیٹا کے نتائج میں دیکھا گیا کہ جن مردوں نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کا استعمال کیا ہے ان میں اسپرم کا معیار بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More