حرا مانی آخری قسط کے سوالات سے تنگ آگئیں، مداحوں کو بڑا مشورہ بھی دے دیا

ہماری ویب  |  Jan 22, 2020

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں ٹیچر (ہانیہ) کا کردار کرنے والی اداکارہ حرا مانی میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ آگئی ہیں۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان سے ڈرامہ کے اختتام کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس سوال سے تنگ آچکی ہیں۔

ڈرامہ کی آخری قسط 25 جنوری ہفتہ شب آٹھ بجے سے دس بجے تک ٹی وی اور پاکستان بھر کی سنیما گھروں میں نشر کی جائے گی۔ اداکارہ نے ڈرامے کے مداحوں کو مشورہ دیا کہ سب وہیں دیکھ لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More