ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں اچانک انٹری مارنے والی اداکارہ انوشے عباسی نے خود کے ساتھ ایسا کیا کیا جو سب ان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے؟

ہماری ویب  |  Jan 22, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنا وزن اور اپنا انداز انڈسٹری میں آنے کے بعد مکمل تبدیل کر لیا۔ ایسی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ ایمن خان، منال خان، فریال محمود، نادیہ خان وغیرہ۔ یہ اداکارائیں جس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں آئیں اس وقت ان کا وزن خاصا تھا جبکہ اسٹائل بھی بلکل مختلف تھا۔ لیکن اگر ہم آج انہیں دیکھیں تو اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ وہ ہی اداکارہ ہیں۔

انوشے عباسی بھی ان ہی میں سے ایک ہیں۔ انوشے جب انڈسٹری میں آئیں تو ان کا وزن بہت زیادہ تو نہیں تھا البتہ چہرہ کافی گول مٹول تھا اور اداکارہ کا انداز بھی کافی مختلف تھا۔










انوشے عباسی کی 2014 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد کافی عرصہ وہ اسکرین سے غائب رہیں تاہم گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے مکمل تبدیل ہوئے انداز کے ساتھ انڈسٹری میں واپس انٹری دی ہے۔ اداکارہ نے ماضی میں جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں ان میں ننھی، ٹوٹے ہوئے پر، ملکہ عالیہ، کالا جادو اور بہکاوا شامل ہیں۔ انوشے آج کل اے آر وائی کا ڈرامہ 'غلطی' میں اداکاری کر رہی ہیں۔ اداکارہ 'میرے پاس تم ہو' میں بھی ایک کردار کرتی نظر آئیں جبکہ متعدد اشتہارات میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔




اداکارہ کے مداح ان کی اِس ٹرانسفارمیشن کی تفصیل جاننے کے لئے کافی بے چین نظر آتے ہیں البتہ اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بات واضح نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More