پاکستان کا سپر ہٹ ڈرامہ میرے پاس تم ہو اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ آنے والے ہفتے کے دِن ڈرامہ کی آخری قسط دِکھائی جائے گی جبکہ آخری قسط کو نا صرف ناظرین اپنی ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھ سکیں گے بلکہ پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں آخری قسط گرینڈ فنالے کے طور پر نشر کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے سے ڈرامہ کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سرگرم بحث جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ اور دِلچسپ ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں جو فیس بک پر بھی نظر آتے ہیں۔
کسی نے آخری قسط کو فائنل ٹاکرا قرار دِیا جبکہ کوئی مِسٹر بین کی مشہور تصویر جس میں وہ انتظار کرتے دِکھائی دے رہے ہیں، بناتا نظر آیا۔ آئیے دیکھتے ہیں ایسے ہی کچھ دِلچسپ ٹوئٹس جو ڈرامہ کے حوالے سے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے ڈرامہ کی آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے کا ہو گا۔ ناظرین ڈرامہ 8 سے 10 بجے کے درمیان دیکھ سکیں گے۔