ایمن خان کے سسرال کی چند دلچسپ باتیں، سسرال میں کون کون ہے دیکھیں تصویری جھلکیوں میں

ہماری ویب  |  Jan 22, 2020

ایمن خان پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل کی۔ 2018 میں اداکارہ کی شادی پاکستانی اداکار منیب بٹ سے ہوئی۔ منیب بٹ کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان دونوں اداکاروں سے تو آپ بخوبی واقف ہیں جبکہ ایمن خان کے گھر والوں کو بھی مداح اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایمن کی اپنے گھر والوں کے ساتھ کافی تصاویر نظر آتی رہتی ہیں البتہ منیب بٹ کے گھر والے کم ہی دِکھائی دیتے ہیں۔

منیب بٹ کے دو بھائی بہن ہیں اور دونوں ہی عمر میں اداکار سے چھوٹے ہیں۔ بھائی جنید بٹ ایک سال جبکہ بہن دو سال چھوٹی ہیں۔



ایمن خان کے سسر اور منیب کے والد ایک بزنس مین ہیں جن کا الیکٹرانک ڈیوائسز کا بزنس ہے۔


اداکار کے بھائی شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران منیب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اور والد سے خاصے قریب ہیں۔ انٹرویو کے دوران منیب نے بتایا کہ ان کی فیملی میں وہ پہلے شخص ہیں جو شوبز میں آئے ہیں اس حوالے سے ان کے والد نے ان کا کافی ساتھ دیا۔






تاہم منیب کی والدہ ایک انتہائی سادہ خاتون ہیں جبکہ وہ کھانا بہت اچھا بناتی ہیں۔ ایمن خان کی نند کی ایک بیٹی ہے جس کا نام 'زائنہ' ہے۔ منیب بٹ اکثر و بیشتر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زائنہ کے ساتھ تصاویر ڈالتے رہتے ہیں۔






مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More