پاکستانی ڈرامہ و فِلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں جبکہ مداح اکثر اس تجسس کا شکار نظر آتے ہیں کہ کیا وہ بھی اپنے ماں باپ کی طرح شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں گے اور جلد ہی کِسی ڈرامہ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا اور ٹی وی کے مختلف پروگرامز میں اداکاروں سے پوچھا جاتا ہے جِس کے جواب میں اداکار کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ ان کے بچوں کا ہے وہ چاہیں تو ڈرامہ انڈسٹری میں آسکتے ہیں، ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔
شوبز انڈسٹری کے بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جن کی بیٹیاں ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہو چکی ہیں اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھاتی نظر آتی ہیں۔
علیزہ خان
علیزہ خان جو کہ انڈسٹری کی ایک ہشاش بشاش انسان 'نادیہ خان' کی صاحبزادی ہیں۔ نادیہ ایک اچھی اور زندہ دِل انسان ہونے کے ساتھ پروگرام کی میزبان اور اداکارہ بھی ہیں۔
رِیا معمر
رِیا معمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار 'معمر رانا' کی بیٹی ہیں۔ رِیا معمر ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جن کا انسٹاگرام پر ایک پیج بھی ہے جس میں وہ مختلف طریقے سے میک اب کرنا سِکھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اس حوالے سے ٹریننگ بھی دیتی ہیں۔

انزلہ عباسی
جویریہ عباسی' کی بیٹی انزلہ عباسی بھی اپنی ماں کی طرح ہی ایک اداکارہ ہیں جو اب تک' کافی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔ انزلہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ مختلف اشتہارات میں بھی نظر آتی ہیں۔


سیلینا شیخ
سیلینا پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار 'سلیم شیخ' کی بیٹی ہیں جو زیادہ سوشل میڈیا پر اور کیمرہ کی تصاویر میں نظر نہیں آتیں تاہم فیملی فنکشنز میں ضرور دِکھائی دیتی ہیں۔

صِلاح یاسر
'نِدا یاسر جو کہ ایک معروف ٹی وی مارننگ شو کی میزبان ہیں، کی بیٹی کا نام صِلاح یاسر ہے۔ صِلاح یاسر ایک ڈرامہ چپ رہو میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

سعدیہ فیصل
سعدیہ فیصل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ 'صبا فیصل' کی بیٹی ہیں۔ سعدیہ بھی اپنی ماں کی طرح ایک اداکارہ ہیں جو کہ بیشتر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔ صبا فیصل کے دو بیٹے بھی اداکار ہیں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔


زارہ نور عباس
زارہ نور عباس سے کون نا واقف ہو سکتا ہے؟ بیشتر ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھانے والی زارہ نے بہت ہی کم عرصے میں کامیابی حاصل کی۔ زارہ پاکستان کی معروف اور منجھی ہوئی اداکارہ 'اسماء عباس' کی صاحبزادی ہیں۔


یہ تمام افراد نا صرف بہتر اداکار ہیں بلکہ اچھے والدین بھی ہیں جو اپنے کام کے مشکل ترین شیڈول میں سے وقت نکال کے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے دِکھائی دیتے ہیں۔