آج کل پاکستان کا سپر ہِٹ ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کے مداحوں کو اب ہفتے کی رات آٹھ بجے تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ٹی وی اور سنیما پر نشر ہونے سے پہلے ہی خصوصی طور پر (ایپلیکیشن) 'اے آر وائی زیپ' پر جاری کر دی جائے گی۔ یہ ایپ نیٹفلکس جیسا ایک مفت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جہاں ناظرین یہ آخری قسط وقت سے پہلے دیکھ سکیں گے۔
چینل کے وائس پریزیڈنٹ
اسفند یار کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دلچسپی اور تجسس کو برقرار رکھنے کے لئے یوٹیوب پر ڈبل قسط کو نشر نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ ہم ڈرامے کی آخری قسط کو ایپ پر کب جاری کریں گے۔ شاید ٹی وی پر نشر ہونے کے ایک گھنٹہ قبل جاری کر دیں یا اس سے بھی پہلے جاری کر دیا جائے۔
یاد رہے نا صرف ٹی وی پر بلکہ ہر ہفتہ یوٹیوب پر ڈرامہ کی قسط دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔