ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سنیما گھروں کی زینت بننے کو تیار، کتنے کروڑ کی ایڈوانس بکنگ ہوگئی؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2020

پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کی آخری قسط بس اب چند دِن ہی دور ہے۔ اداکاروں کی بہترین اداکاری اور سحر انگیز ڈائیلاگز نے مداحوں کو اس کا گرویدہ بنا رکھا ہے۔ ڈرامہ کی ہر قسط آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی خاصی تعریف کی جاتی ہے۔ اسی مقبولیت کے باعث ڈرامہ کی آخری قسط یعنی گرینڈ فنالے کو پاکستان کے بڑے سنیما گھروں میں دِکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز بدھ کے روز سے ہو چکا ہے۔ باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق جمعرات کو دن کے اختتام پر 1.5 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ ٹکٹ کی فروخت سنیپیکس میں ہوئی۔ فیصل آباد کے سینپیکس سنیما کے تمام ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہو چکے ہیں جبکہ ڈرامہ کی آخری قسط آنے میں ابھی چھ دِن باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ کی آخری قسط یوٹیوب پر 25 جنوری ہفتے کی شب اپ لوڈ نہیں کی جائیگی، اس سے قبل اب تک کی تمام اقساط اسی دن یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی جاتی تھی جس دن ڈرامہ آن ائر ہوتا تھا۔

ٹکٹوں کی قیمت کے حوالے سے بات کی جائے تو سنیپیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے جب کہ گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More