پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اللّہ پر ایمان رکھنے کو شاعرانہ انداز میں بیان کیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شئیر کی جس میں یمنیٰ اللہ پر یقین اور ایمان کو ایک نظم کی ذریعے بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔
یمنیٰ کی نظم کے الفاظ کچھ اس طرح تھے:
وقت سب تالے کھول دیتا ہے
ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا
ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں
ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے
گر یقین کرو دِل کی آنکھ سے تو
تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے
وقت سب تالے کھول دیتا ہے
ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے
یمنیٰ نے اپنی اِس ویڈیو کے کیپشن میں لوگوں کو ایک پیغام دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقررہ وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللّہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس انداز سے کافی خوش ہیں اور ان کو سراہ بھی رہے ہیں۔
یمنیٰ کی اس شاعری کی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی تعریف کی۔