ٹرین کی کھڑکی سے اندر جانے کی کوشش، کامیابی مِلی یا ناکامی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Jan 15, 2020

فرانس میں صدر ایمانویل میکرون کی متنازع پنشن اصلاحات کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو آمدورفت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس متعلق پیرس کے ایک اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر کھڑکی کے ذریعے اندر جاتا دِکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شخص ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے سے قبل اپنی جیکٹ اتار کر ٹرین کے اندر بیٹھے شخص کو دیتا ہے اور کھڑکی سے ہی ٹرین کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔


سوشل میڈیا سارفین کی جانب سے مسافر کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More