وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال 2020ء کیلئے قومی اور مذہبی تہواروں کے لئے عام تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ کیلنڈر میں محتلف تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی مکمل تفصیلات درج ہیں۔
سرکلر کے مطابق 5 فروری 2020ء یوم کشمیر کی تعطیل بروز بدھ ہوگی ، یوم پاکستان 23 مارچ
2020ء کو یوم پاکستان، یکم مئی کو لیبر ڈے ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔
عیدالفطر کے موقع پر 25، 26 اور 27 مئی 2020ء کی تین روز کی چھٹی ہوں گی، رویت حلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت سے اس میں ردوبدل کیا جائے گا۔ دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین چھٹیاں 31 جولائی، یکم اور 2 اگست 2020ء کو ہوں گی۔
سال 2020ء کیلنڈر کے مطابق عاشورہ 9 اور 10 محرم الحرام کے مطابق 29 اور 30 اگست کو 2 چھٹیاں ہوں گی جبکہ جشن عید میلادالنبی کی عام تعطیل 12 ربیع الاول 1442ھ بمطابق 30 اکتوبر کو ہوگی۔
قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر رواں سال 25 دسمبر 2020ء کو عام تعطیل ہوگی جس کے بعد 26 دسمبر 2020ء کو صرف مسیحی برادری کیلئے چھٹی ہوگی۔