اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو لاہور کے گارڈین کورٹ نے طلب کر لیا۔ اداکار کی اہلیہ نے بچے کو اپنے پاس رکھنے سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کروائی تھی۔
اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ 'اب میں اور میرے سابق شوہر ساتھ نہیں، ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔ بچے کی بہتر پرورش کے لئے اسے مستقل طور پر میرے حوالے کیا جائے'۔
تاہم کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے اداکار اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان تنازعہ سامنے آیا تھا اور اداکار کی اہلیہ نے ان پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ محسن عباس ان پر تشدد کرتے ہیں اور ان کے نازش نام کی ایک اداکار و ماڈل کے ساتھ تعلقات بھی ہیں۔