ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز کے ریسٹورنٹ کے حوالے سے شوبز ستاروں کا کیا کہنا ہے؟ جانیے

ہماری ویب  |  Jan 13, 2020

اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک فوڈ ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ریسٹورنٹ کا نام دی فارسٹ (ایک جنگل) رکھا ہے جبکہ انہوں نے اپنے اس پراجیکٹ کا آغاز اداکار کنور ارسلان کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل نادانیاں کے اداکار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ان کا خیال اور خواہش تھی کہ وہ اپنا ذاتی ریسٹورنٹ کھولیں لیکن کاروبار شروع کرنے کی سے خوفزدہ تھے ، انہوں نے کہا کہ میں کھانوں کا بے حد شوقین ہوں اور اسی وجہ سے میں نے ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں دیسی کھانا پیش کیا جائے گا اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اداکار یاسر نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ " ہماری اصل توجہ دیسی کھانوں جیسے کڑھائی ، دال مکھنی ، وغیرہ پر ہوگی۔"

انکا مزید کہنا تھا کہ کھانے کا کاروبار میڈیا انڈسٹری کے بالکل برعکس ہے جبکہ وہ انڈسٹری کے ذائقے سے واقف ہیں ساتھ ہی انہوں نے واضح کردیا کہ وہ کھانے کا کاروبار شروع کرنے میں زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ یاسر نواز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی مقبول ڈرامے بنا چکے ہیں اور خود بھی بہترین اداکار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More