کسی زمانے میں چلغوزے سردیوں میں آنے والے ڈرائی فروٹ میں سب سے زیادہ خریدے جاتے تھے۔ لوگ بادام، پستے اور اخروٹ سے زیادہ چلغوزے پسند کیا کرتے تھے لیکن آج کی صورتحال کچھ مختلف ہے۔
چلغوزوں کی قیمت آسمان کی اونچائیوں کو چھو رہی ہے کے لوگ اب اسے چرانا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ دِنوں وزیرستان سے خبر آئی تھی جب چلغوزوں کی 23 بوریاں چوری ہو گئ تھیں جو بعد میں بنوں کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔ اس ڈرائی فروٹ کی قیمت مارکیٹ میں ساڑھے 7 ہزار روپے فی کلو ہے، جو عام آدمی کی پہنچ سے کافی دور ہے۔
حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں چند چلغوزے رکھے ہوئے تھے، ساتھ ہی زاہد نے لکھا ''سمجھ نہیں آ رہا، پیٹ میں ڈالوں یا بینک میں؟''
سوشل میڈیا صارفین، زاہد کی اس انسٹاگرام اسٹوری سے کافی محظوظ ہوئے۔