ہمایوں سعید نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں سب کچھ بتا دیا! بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا، مداح حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Jan 13, 2020

پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران یہ اعتراف کیا کہ مجھے اپنی شادی سے پہلے ایک لڑکی سے بے پناہ محبت ہو گئی تھی، وہ ایک زندہ دل اور خوبصورت لڑکی تھی لیکن ہمارا تعلق زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا۔

اداکار نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا البتہ اپنے تعلق کے بارے میں واضح کیا کہ اس وقت میں بہت کم گو اور شرمیلا ہوا کرتا تھا، ہم اکثر ساحلِ سمندر کی سیر کو جایا کرتے تھے۔ اس لڑکی نے مجھے میرے خول سے باہر نکالا جس کی وجہ سے میں اِسے اپنا دل دے بیٹھا، لیکن اس نے مجھے دھوکہ دے دیا جس کی وجہ سے ہماری شادی نا ہو سکی۔

اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں جبکہ ان کی کامیابی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین نے مجھے کامیاب کروانے میں میرا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں ثانیہ سعید اور نادیہ جمیل جیسی منجھی ہوئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا جس کی وجہ سے میری اداکاری میں بہتری آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More