ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں سعد کی بہن کا کردار ادا کرنے والی لڑکی کون ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 13, 2020

ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں سعد کی بہن رامین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کومل ساجد کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ کومل نے ایک رئیلٹی شو 'مس ویٹ' میں شرکت کر کے پاکستان میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اداکارہ کے مداح ان کی جاندار اداکاری سے بے حد متاثر ہیں۔


اداکارہ کومل ساجد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔









یاد رہے کومل ساجد ہم ٹی وی سے نشر کیے جانے والا ڈرامہ 'ریشم گلی کی حسنہ' میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مشہور ڈرامہ 'عہدِ وفا' میں سعد کی بہن کا کردار بھی ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More