اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یہ یونیفارم کیوں پہن لیا؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

ہماری ویب  |  Jan 11, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں انہوں نے اینٹی نارکوٹکس کی وردی پہن رکھی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس کی وردی پہن کر انہوں نے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ گیٹ اپ اپنی نئی آنے والی فلم ’’ کہے دل جدھر ‘‘ کیلئے کیا ہے۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ان کی نئی آنے والی فلم میں وہ ایک دلچسپ کردار نبھا رہی ہیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔

اس سے قبل عتیقہ اوڈھو کا ڈرامہ سیریل ’’ ستارہ اور مہرالنساء ‘‘ سے انہوں نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں بھرپور شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے مزید ڈرامے دشت ، نجات اور انگار وادی بھی ان کے عمدہ ڈراما سیریلز مانے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More