ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا اختتام، اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دانش کو دلچسپ مشورے، جانیئے!

ہماری ویب  |  Jan 11, 2020

حالیہ دنوں میں پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' کی صرف دو اقساط باقی رہ گئی ہیں۔ آنے والی اقساط میں اب کیا ہونے جا رہا ہے؟ کیا دانش، مہوش کو معاف کردے گا یا پھر ہانیہ سے شادی کرے گا؟



اس سوال کے جواب میں مداحوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے ہیں۔ کسی کا کہنا تھا کہ دانش کو، مہوش کو معاف کردینا چاہیئے اور ہانیہ سے شادی کرلینی چاہیئے جبکہ کچھ افراد نے کہا کہ مہوش کو ایک موقع اور ملنا چاہیئے۔



اس سوال کا جواب دینے میں ہمارے اپنے اداکار بھی پیچھے نا رہے۔

پاکستانی معروف اداکار علی رحمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دانش کو مشورہ دیا کہ وہ مہوش کو معاف کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'دانش کو مہوش کو معاف کر کے ہانیہ سے شادی کر لینی چاہیے، میرے خیال میں مہوش کے لئے اتنا ہی کافی ہوگا'۔


اداکارہ علیزے شاہ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ 'مہوش نے جو دانش کے ساتھ کیا، اسے اس کا سبق ضرور ملنا چاہیئے اور دانش کو بھی اب ہانیہ سے شادی کر لینی چاہیئے'۔


اداکارہ مشعل خان اس سوال کے جواب میں تھوڑی الجھی ہوئی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عائزہ خان نے مہوش کا بہترین کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق مہوش کو ایک موقع اور ملنا چاہیئے۔


اداکار عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ 'میرے پاس تم ہو میرے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے، جسے میں دیکھنا کبھی نہیں بھولتا'۔ سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ دانش کو مہوش کو معاف کردینا چاہیئے جبکہ دانش کی شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں دانش بہتر جانتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More