اداکارہ نادیہ جمیل کی حمزہ علی عباسی سے درخواست، کیا کہہ دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 11, 2020

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اداکار حمزہ علی عباسی سے درخواست کر دی۔

نادیہ جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں کافی مرتبہ فون کر کے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر چکی ہوں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ میں ایک یتیم خانے کی طرف سے آپ کو کال کر رہی تھی جس کے ساتھ میں شامل ہوں، یہاں کے بچے آپ کے بہت بڑے فین ہیں اور آپ سے ملنے کے لئے کافی بے چین ہیں'۔ نادیہ نے مزید کہا کہ 'اگر آپ ایک دن وقت نکال کر ان بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے تو میں آپ کی بے حد شکر گزار رہوں گی، وہ بچے آپ سے محبت کرتے ہیں'۔


نادیہ جمیل کے اس ٹوئٹ کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا 'اسلام و علیکم نادیہ، میں بے حد معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کے میسج کا جواب نہیں دے سکا۔ آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں، مجھے ان بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا بہت اچھا لگے گا'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More