پاکستان کے 5 فلاپ ڈرامے کون سے ہیں؟ کیا آپ کو بھی یہ ڈرامے پسند نہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 11, 2020

پاکستانی ڈرامے ہمیشہ سے ہی دنیا بھر میں مقبول رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایسی کہانیاں پیش کرتے ہیں جو حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں یا جن کا کسی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر ہوتا ہے۔ ڈرامہ بنانے والوں کا اصل مقصد اپنے ڈراموں کے ذریعے ناظرین کو ایسا پیغام دینا ہوتا ہے جس سے ان میں شعور پیدا ہو اور وہ اپنی زندگی پر اس کا مثبت اثر محسوس کر سکیں۔

حال ہی میں کچھ پاکستانی ڈرامے مختلف ٹی وی چینلز سے ناظرین کے لئے نشر کئے جا رہے ہیں جن کی کہانی لوگوں پر کوئی مثبت اثر نہیں ڈال رہی۔ دیکھنے والوں کو ان کی کہانی کا کوئی مقصد ہی نظر نہیں آرہا۔ کچھ لوگ پسند بھی کر رہے ہیں لیکن اکثریت کی جانب سے ان ڈراموں کے لئے نا پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

میں نا جانوں

ڈرامہ کی مصنفہ نورا مخدوم ہیں جبکہ ہدایتکار فرقان خان ہیں۔ مرکزی کرداروں میں صنم جنگ، زاہد احمد، عفان وحید اور کومل عزیز خان شامل ہیں۔ ڈرامہ ہر منگل کی شب آٹھ بجے ہم ٹی وی سے نشر کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامہ کا منفی پہلو یہ ہے کہ سائرہ (صنم جنگ) کی نین (زاہد احمد) سے شادی کے باوجود نہاد (عفان وحید) نے سائرہ کو پسند کرنا نہیں چھوڑا۔ اس کے علاوہ نین جو کے دیکھ نہیں سکتا اس کے لئے ڈرامہ میں کئی بار اندھے کا لفظ استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے اس ڈرامہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


تھوڑا سا حق

ڈرامہ کے ہدایتکار احمد بھٹی ہیں جبکہ مصنف عدیل رزاق ہیں۔ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامہ کو لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ اس لئے بھی بنایا گیا کیونکہ اس ڈرامہ کی کہانی، ڈرامہ کوئی چاند رکھ سے مماثلت رکھتی ہے جبکہ اس ڈرامہ میں بھی مرکزی کرداروں میں عائزہ خان اور عمران عباس شامل تھے۔ اس ڈرامہ کی کہانی میں ابہام نظر آیا جس کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آئے۔


ڈر خدا سے

ڈرامہ کی مصنفہ سروت نذیر ہیں جبکہ ہدایتکاری انجم شہزاد کی ہے۔ ڈرامہ جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جاتا ہے۔ جبکہ اس کے مرکزی کرداروں میں عمران عباس اور ثناء جاوید موجود ہیں۔ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو ایک آفس میں جاب کرتی ہے اور اپنے باس کی جانب سے ہراسمنٹ کا شکار بنتی ہے۔ باس اسے چند تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کرتا ہے۔ بعدازاں اس باس کی شادی اس لڑکی کی بڑی بہن سے ہوجاتی ہے۔ اس ڈرامہ کی تیس قسطیں دکھائی جا چکی ہیں۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ کی وجہ سے بہت سی ماؤں پر یہ منفی اثر پڑے گا کہ وہ بیٹیوں پر اپنا اعتماد کھو دیں گی۔


میرے ہمدم

ڈرامہ کی ہدایتکاری حسیب علی نے کی ہے جبکہ اس کی مصنفہ سیما مناف ہیں۔ ڈرامہ دو ہزار انیس میں ہم ٹی وی سے نشر کیا گیا۔ ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں سارہ علی، گوہر ممتاز اور سید جبران موجود تھے۔ بہت سے لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس ڈرامہ کی کہانی میں شروع سے ہی ہیروئن کو ایسا دکھایا گیا تھا جو صحیح اور غلط میں فرق بخوبی جانتی تھی لیکن جیسے ہی ڈرامہ کی مزید اقساط دکھائی گئیں، ڈرامہ کے اس کردار نے ایسے یو ٹرن لئے جس کی وجہ سے لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا اور نا پسند کیا۔


آنگن

ڈرامہ کے مصنف مصطفیٰ آفریدی جبکہ ہدایتکار محمد احتشام الدین تھے۔ آنگن گزشتہ سال کا سب سے مہنگا ترین ڈرامہ تھا۔ مداحوں نے کافی امیدیں بھی وابستہ کر رکھی تھیں مگر ڈرامہ کا سکرپٹ انتہائی کمزور تھا۔ لوگوں کی طرف سے کافی تنقید بھی کی گئی۔ ڈرامہ میں بہترین اداکاروں کو شامل کیا گیا تھا لیکن ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More