بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا پاکستانی اسٹار احمد شاہ کے لئے خصوصی پیغام

ہماری ویب  |  Jan 10, 2020

سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے احمد کے جہاں پاکستان میں بے شمار پرستار ہیں وہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی احمد کافی مقبول ہیں۔

رواں ہفتے بدھ کے روز احمد نے اپنی سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر سے مبارکبادیں وصول کیں۔ احمد کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کے معروف گلوکار 'یو یو ہنی سنگھ' نے بھی مبارکباد دی۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری ڈالی جس میں انہوں نے لکھا 'ہیپی برتھ ڈے ٹو مائی فیورٹ کڈ احمد شاہ'۔


گزشتہ سال بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی ننھے احمد کے انداز میں اسی کا جملہ کہہ رہے تھے 'اوئے پیچھے تو دیکھو'۔

واضح رہے کہ احمد شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد احمد سوشل میڈیا اسٹار بن گئے جبکہ حالیہ دنوں میں چند ٹی وی کمرشل میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More