کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا سب سے پسندیدہ اسٹار کون ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 10, 2020

پاکستان کی فلم انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں کے دوران ایسی فلمیں تیار کیں جنہیں دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جان ابھی باقی ہے۔ سال 2010 سے 2019 کے درمیان تیار کی جانے والی فلموں نے پاکستانی عوام کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ۔

سال 2010 سے قبل کوئی بھی پاکستانی فلم باکس آفس پر 10 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی، جس سے یہ تاثر پیدا ہونے لگا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا زوال شروع ہو چکا ہے۔

مگر سال (2010-2019) کے درمیان بننے والی 24 پاکستانی فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے 10 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے کامیاب قرار پائیں ، جس میں سے بعض فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے کا بزنس کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

پچھلے دس سالوں میں ریلیز ہونے والی متعدد فلموں کو بہترین قرار دیا گیا ساتھ ہی ان فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

گزشتہ دس سالوں کے دوران باکس آفس پر سب سے زیادہ شہرت ہمایوں سعید نے حاصل کی اور ان کی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہیں۔

پر اسٹار ہمایوں سعید نے جیسے ہی فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی فلموں نے باکس آفس پر بے شمار بزنس ریکارڈ قائم کئے، اور ان کی بہترین اداکاری کے باعث فلمیں اور ڈرامیں بھرپور کمائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں فلمز سے وابستہ لوگوں ، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرپٹ رائٹر اور اپنی پوری ٹیم سمیت سب کا دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔

دوسری جانب بہترین اداکاری کے لحاظ سے بات کی جائے تو انہیں دس سالوں میں پاکستانی فلموں میں نام اور کمائی حاصل کرنے والے اداکاروں میں فہد مصطفیٰ اور حمزہ علی عباسی کا شمار دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

دونوں اداکاروں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر کے پاکستانی فلموں کو مضبوط کردیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ فہد مصطفیٰ اور حمزہ علی عباسی دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

پچھلے دس سالوں میں ٹاپ لسٹ اداکار ہمایوں سعید نے اپنی پہلی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کی تھی جو باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی کا ذریعہ بنی تھی۔

سال2015 میں بننے والی فلم ’بن روئے‘ نے باکس آفس پر 10 کروڑ کمائے ساتھ ہی اسی سال میں اداکار ہمایوں سعید کی ایک اور فلم نے عمدہ بزنس کر کے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر 30 کروڑ کا بزس کر کے بہترین ریکارڈ قائم کیا تھا۔

گزشتہ دس سالوں میں اداکار فہد مصطفیٰ کی فلموں کی مجموعی کمائی ایک ارب 25 کروڑ رہی جب کہ تیسرے نمبر پر اداکار حمزہ علی عباسی کی کل کمائی ایک ارب روپے ہوئی تھی۔

اداکار ہمایوں سعید کا نام فلمی باکس آفس پر سرِ فہرست رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More