رومی اپنے آنے والے نئے ڈرامے میں کن دو مشہور اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گے؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jan 10, 2020

شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے ڈیبیو کرنے والے چائلڈ اسٹار شیس سجاد گل (رومی) نے ایک ویب سیریز میں اداکاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

اتنی چھوٹی عمر میں شیس کی بہترین اداکاری نے نا صرف مداحوں کا دل جیتا بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بھی بنا لی۔ میرے پاس تم ہو دیکھنے والا ہر شخص جہاں منجھے ہوئے اداکاروں کو سراہتا نظر آیا وہیں رومی کی معصوم اداکاری کی بھی بے حد تعریف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیس (رومی) ایک ویب سیریز میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں جس کا نام اب تک منظر عام پر نہیں آیا تاہم شیس اداکارہ یسریٰ رضوی اور ہدایتکار و اداکار سرمد کھوسٹ کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More