اداکار فیروز خان کی بہن حمائمہ ملک نے اپنے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچپن کے دنوں کو بہت یاد کرتی ہیں اور اپنے اندر ایک چھوٹے بچے کی کمی کو محسوس کرتی ہیں۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی ماضی کی مشہور ہونے ولی فلم’’بول‘‘کے ذریعے خوب شہرت حاصل کی تھی، مگر اب وہ کئی سالوں سے فلمز اور ڈراموں سے دور ہیں اور اب سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
انہوں نے اپنے دل کی بات لکھتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے گزارے ہوئے بچپن کے لمحات اور وقت بہت یاد آتے ہے ،ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ میں اپنے اندر موجود چھوٹے بچے کی کمی محسوس کرتی ہوں۔ وقت اچھا ہو یا برا ، بہت جلدی گزر جاتا ہے، ہم بھی بہت جلدی بڑے ہوجاتے ہیں اور جلدی اپنی زندگی میں آگے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن ہمیں بچپن میں دوسروں کی کہی ہوئی باتیں ہمیشہ یاد رہ جاتی ہیں اور ہمارے بڑوں کو صرف ہمارا ماضی۔
حمائمہ ملک نے اپنے بھائی کے بیٹے سلطان خان کے حوالے سے کہا کہ میں جب اپنے بھتیجےکو دیکھتی ہوں تو مجھے اپنے بھائی فیروز کا بچپن یاد آجاتا ہے ۔ سلطان خان بالکل اپنے والد کی طرح ہے۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی بچپن کی تصویر سے متعلق بتایا کہ فیروز خان میری والدہ کی گود میں بیٹھا ہے اور میں اپنی پھپھو کی گود میں ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پھپھو ’’مون‘‘ ایک بہادر پولیس آفیسر تھیں جنہوں نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں اپنے وطن کی خاطر لڑتے ہوئے جان قربان کر دی تھی۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک پاکستانی فلمز ڈراموں کے علاوہ بالی وڈ فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔