مودی سرکار کے خلاف ایک اور بھارتی اداکارہ میدان میں آگئیں

ہماری ویب  |  Jan 10, 2020

بھارت میں جاری ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے طلبہ پر تشدد کرنے کے خلاف بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی طلبہ کی حمایت اور مودی سرکار کے اندھے قانون کے خلاف بول پڑیں۔

اداکارہ نے سماجی ادارے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اخبار کی تصویر شئیر کی، جس کی سرخی میں طلبہ پر تشدد کی صورتحال کے حوالے سے لکھا تھا کہ گزرے ہوئے کل میں علی گڑھ مسلم یونورسٹی کو نشانہ بنایا تھا، آج جے این یو(جواہر لعل نہرو یونیورسٹی) کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ آنے والے کل میں ان کا نشانہ آپ لوگ بنیں گے۔

اداکارہ نے ساتھ ہی اپنا مؤقف دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں طالبعلموں سے زیادہ گائے کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ یہاں گائے ذبح کرنے پر پابندی ہے لیکن طلبہ پر تشدد کرنے کی اجازت ہے۔ اداکارہ نے بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کی سرکار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ آپ احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کو تشدد کے ذریعے نہیں روک سکتے کیوں کہ اگر ایسا ہوا تو اس سے مزید لوگ سڑکوں پر آئیں گے، احتجاج ہوں گے اور ہڑتالیں کی جائیں گی۔ اخبار کی یہ سرخی اس بات کی وضاحت کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More