اقرا عزیز 50 کروڑ کے لیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار، بڑے راز سے پردا اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Jan 09, 2020

اداکارہ اقرا عزیز کے آنے والے نئے ڈرامہ جھوٹی کا ٹریلر آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ڈرامہ کی کہانی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ نے تو اداکارہ پر بھی یہ کردار کرنے کی وجہ سے تنقید کی۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے جھوٹی کے کردار سے متعلق کہا کہ نمرا ایک ایسا کردار ہے جو بہت منفرد ہے کیوں کہ کوئی شخص اگر جھوٹ بولتا ہے تو اس پر قائم نہیں رہتا جبکہ یہ کردار مسلسل جھوٹ بولنے والی لڑکی کا ہے، جو بے حد جھگڑالو ہے، بحث بھی کرتی ہے اور ڈھیٹ بنی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ اتنی خود غرض ہے کہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

اس کردار کا میرے پاس تم ہو میں مہوش کے کردار سے موازنہ کیئے جانے سے متعلق اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کی کہانی ’میرے پاس تم ہو‘ سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو 50 کروڑ روپے کی خاطر سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہو جاتی ہے۔ یہ غلط ہے کہ اس کا کردار میرے پاس تم ہو کے ڈرامہ سے ملتا جلتا ہے۔ اس کردار میں محبت اور رشتوں کا دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More