پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان کے شہزادے بنے اپنے والد کے پروگرام کا حصہ۔
بول انٹرٹینمنٹ سے نشر ہونے والے پروگرام 'بول نائٹس ود احسن خان' کی میزبانی کے فرائض اداکار احسن خان سرانجام دیتے ہیں۔
اس پروگرام میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے تاہم حال ہی میں میزبان کے بیٹوں کو بھی پروگرام کے سیٹ پر دیکھا گیا۔ احسن خان کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔
واضح رہے پروگرام ہر پیر اور منگل کی شب 10 بجے بول انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جاتا ہے۔