کس بھارتی اداکارہ نے سجل علی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 08, 2020

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی جن کی مقبولیت نا صرف پاکستان میں ہے بلکہ اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کی وجہ سے پڑوسی ملک میں بھی ان کے کافی مداح ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے بی بی سی کے میزبان ہارون شاہد کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ وہ سجل علی کی بہت بڑی مداح ہیں۔


سونم باجوہ نے کہا کہ سجل علی اس دور کی بہترین اور منفرد اداکارہ ہیں اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا، ان کا کام ہمیشہ ہی بے حد شاندار ہوتا ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بہت متاثر ہوں۔ میں اس وقت جو پاکستانی ڈرامے دیکھ رہی ہوں ان میں الف، میرے پاس تم ہو اور یہ دل میرا شامل ہیں۔

انٹرویو لینے والے میزبان ہارون شاہد نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری ڈالی جس پر دونوں اداکاراؤں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سجل علی سے متعلق پوچھنے پر سونم باجوہ نے محبت کا اظہار کیا اور انہیں کافی سراہا۔ سجل علی نے ہارون شاہد کی یہ اسٹوری ری پوسٹ کرتے ہوئے سونم باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More