فیروز اور احد آمنے سامنے پھر کیا ہوا؟ سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

ہماری ویب  |  Jan 08, 2020

یہ کوئی نئی بات نہیں جب اداکاروں کے مداح ان سے متعلق کسی بھی معمولی بات کو بڑا بنالیتے ہیں اور پھر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع کردی جاتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک معاملہ گزشتہ ماہ ہونے والے اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی کے دوران لی جانے والی ایک تصویر کے بعد پیش آیا جس میں اداکارہ سجل علی کے منگیتر احد رضا میر اور فیروز خان دونوں آمنے سامنے کھڑے کسی گفتگو میں مصروف ہیں جبکہ لی جانے والی تصویر میں اداکار و گلوکار عاصم اظہر بھی موجود ہیں۔


تصویر کے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو بحث کے لئیے نیا موضوع مل گیا کیونکہ ماضی میں اداکارہ سجل علی اور فیروز خان کی شادی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔




احد رضا میر اور فیروز خان کی تصویر پر چند صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کئیے جبکہ کچھ نے تو تصویر میں موجود عاصم اظہر کو بھی نہیں چھوڑا۔












یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی اور فیروز خان کی آپس میں شادی کرنے سے متعلق خبریں آئیں تھیں لیکن بعدازاں ان کا رشتہ ختم ہو گیا تاہم فیروز خان کی شادی علیزہ فیروز خان سے ہوگئی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ اداکار احد رضا اور سجل علی بھی جلد شادی کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More