اداکار سعد قریشی کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Jan 08, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی شادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 2020 کے آغاز میں اداکار سعد قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ سعد کی منگنی ان کی دوست میشا چوہدری سے 2018 میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی خبر اداکار نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شئیر کر کے دی۔








شادی کی تمام تقریبات اسلام آباد میں منعقد کی گئیں۔

ولیمہ دن میں ہوا جس میں سعد اور ان کی دلہن نے ایک ہی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ دونوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنرز 'دیپک پروانی' اور 'منیب نواز' کے کپڑے پہنے تھے۔








واضح رہے کہ سعد قریشی نے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کے شہرت حاصل کی جن میں 'خدا اور محبت 2' ، 'کی جانا میں کون' ، 'پکار' اور 'شادی مبارک' شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More