وہ چائلڈ اسٹار جو آج کے مقبول ترین پاکستانی فنکار ہیں

ہماری ویب  |  Jan 08, 2020

یوں تو ہماری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بے شمار ٹیلنٹڈ لوگوں سے بھری پڑی ہے لیکن کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے بچپن میں بطور چائلڈ اسٹار ہی اپنے ڈرامہ انڈسٹری کے کیریئر کا آغاز کردیا تھا نا صرف کیریئر کا آغاز کیا بلکہ بہترین اداکاری سے اپنے مداح بھی بنا لیئے۔

زوہاب خان

زوہاب خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اس وقت سے ہیں جب وہ کافی چھوٹے تھے۔ انہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل 'کاش میں تیری بیٹی نا ہوتی' میں جو 2011 میں آن ائیر ہوا تھا، اپنے اداکاری کے جوہر دکھا کے سب کو متاثر کیا۔ اس کے علاوہ کافی سارے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام بھی کیا۔ حالیہ دنوں میں ان کا ایک مزاحیہ ڈرامہ گھر جمائی چل رہا ہے۔ زوہاب کی عمر اس وقت 18 برس ہے۔






عادی خان

عادی خان ابھی دو ہزار اٹھارہ میں آن ایئر ہونے والے ڈرامہ 'نباہ' میں آئے۔ یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ عادی نے بہت ہی کم عمر سے اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔ پچاس سے زائد اشتہارات میں عادی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔


اریشہ رضی خان

اریشہ رضی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اس وقت قدم رکھا جب وہ صرف تین سال کی تھیں۔ اریشہ اپنے وقت کی بہترین چائلڈ اسٹار تصور کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم 'سچ' آئی۔ اس کے علاوہ اریشہ متعدد ڈراموں اور اشتہارات میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔






سارہ کاشف راجپوت

ہمسفر کی حریم سے کون نا واقف ہو گا؟ یہ ان کا وہ کردار تھا جو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ سارہ اس کردار سے پہلے بھی اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور تھیں۔ دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری ڈرامہ 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے' میں بے حد سراہی۔




فضل حسین

بہت چھوٹی عمر سے ہی فضل نے بہترین اداکاری کرنا شروع کردی تھی۔ ان کی جاندار اداکاری نے جلد ہی سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ 2008 میں آنے والی فلم رام چند پاکستانی میں سب نے ہی ان کی اداکاری کو پسند کیا۔






عدنان رضا میر

عدنان رضا میر نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں۔ عدنان نے ایک مشہور ڈرامہ خاموشیاں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جنہیں سب نے کافی پسند کیا۔ عدنان رضا اداکاری میں اپنا کیریئر آگے نہیں بڑھا سکے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی سیلیبرٹی نا ہوتے ہوئے بھی کافی فین فالوونگ ہے۔




مہوش حیات

مہوش حیات کو کون نہیں جانتا ہو گا لیکن ہاں یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مہوش نے بھی اپنی اداکاری کا آغاز بہت ہی چھوٹی عمر میں کردیا تھا۔ کیریئر کے آغاز پر مہوش کافی شرمیلی ہوا کرتی تھیں۔ مہوش 6 سال کی عمر میں سب سے پہلے ایک ٹی وی کمرشل میں آئی تھیں۔




مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More