ناظرین کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا اور ریٹنگ کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والا ڈرامہ 'میرے پاس تم ہو' ہر آنے والی قسط کے ساتھ مزید مقبول ہوتا جا رہا ہے۔
حال ہی میں اس مقبول ڈرامہ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ''میں نے ہمیشہ ہی ڈرامہ اور فلم کا بہتر معاوضہ وصول کیا ہے جبکہ میرے پاس تم ہو کا معاوضہ 50 لاکھ روپے لیا''۔
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بطور رائیٹر قدم رکھا تو انہیں لکھنے والوں کے ساتھ جو برتاؤ کیا جاتا تھا اس پر بے حد افسوس ہوا۔ اسی وقت خود سے انہوں نے وعدہ کرلیا تھا کہ وہ انڈسٹری میں لکھاری کے حق کیلئے جہاں تک ہو سکا کام کریں گے اور ان کا مقام بنائیں گے۔