ہر سال 'ٹی سی کینڈلر' کی جانب سے پاکستان، ایران، امریکہ، بھارت، افغانستان، ترکی اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے اسپورٹس شخصیات اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو خوبصورت چہروں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے لیئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ دلکش اور خوبرو اداکار عمران عباس نے دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
اداکار عمران عباس کا نمبر اس فہرست میں 66 واں ہے جبکہ ذرائع کے مطابق اس میں اداکار فواد خان کو بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ حتمی فہرست کا حصہ نہیں بن سکے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستانی اداکار نے امریکی اداکار و ریسلر ڈوین جانسن، فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور جیسے مشہور لوگوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ 'ٹی سی کینڈلر کی جانب سے جاری کی جانے والی 100 خوبصورت مردوں کی فہرست میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے'۔
واضح رہے کہ عمران عباس اس سال فہرست میں جگہ بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔