پاکستان کی مشہور و معروف شوبز اداکارہ ما ریہ واسطی نےاپنے خوابوں کا شہزادہ پسند کر ہی لیا ۔ ماریہ واسطی چھٹیاں گزارنے کے لیے اس وقت لندن میں موجود ہیں۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو کانچ سے بنا مجسمہ بہت پسند آیا ہے اور مجسمے کی تصویر ان کے مداحوں نے بھی بے حد پسند کی۔
تصویر کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی شئیر کی ہوئی پوسٹ پر یہ بھی لکھا کہ یہ مجسمہ ’میرے خوابوں کے شہزادے کا عکس ہے‘۔
ماریہ واسطی اس وقت نجی چینل پر پروگرام کی ہوسٹ مقرر ہیں اور کئی مہینوں سے چینل پر اپنی ذمہ داریوں کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔