اداکارہ کنزہ کی آواز نے مداحوں کو حیران کردیا، آپ بھی سنے اس ویڈیو میں

ہماری ویب  |  Jan 06, 2020

2014 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی کنزہ ہاشمی نے اداکاری میں اپنا لوہا منوایا جس سے سب متاثر ہوئے۔ بہت ہی کم وقت اور چھوٹی عمر میں کنزہ نے انڈسٹری میں وہ مقام بنایا جس کے لیئے کچھ لوگوں کو کافی وقت لگ جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یشال شاہد کا مشہور گانا سجنا اپنی مسحور کن آواز میں گنگنا رہی ہیں۔

گانے کی ویڈیو اور کنزہ کی آواز نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ نیا سال، یعنی 2020 ان کے چاہنے والوں اور دوستوں کے لیے حیران کن ہوگا۔ ممکن ہے کنزہ ہاشمی اب گلوکاری میں بھی اپنے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔

یاد رہے اداکارہ کنزہ ہاشمی متعدد ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More