2019 میں بالی ووڈ کی کن فلموں نے 100 کروڑ کا ریکارڈ قائم کیا؟ جانئے

ہماری ویب  |  Jan 04, 2020

گزشتہ برس بالی ووڈ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوا جس میں کئی فلموں نے بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ سال 2019 میں بالی ووڈ کی 17 فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

سال 2019 کی سب سے کامیاب ترین فلم وار تھی جس نے 318 کروڑ کماکر بالی ووڈ کی دنیا میں ریکارڈ توڑ بزنس قائم کر کے سب کو حیران کردیا۔ ۔ فلمی ماہرین کو ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کی اس فلم سے بہت زیادہ توقعات تھیں مگر کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ فلم وار سینما گھروں میں تہلکہ مچا دے گی۔

بالی وڈ سپراسٹار شاہد کپور کی اداکاری اپنی مثال آپ ہے مگر ان کی کسی فلم نے کبھی 100 کروڑ کا بزنس قائم نہیں کیا مگر پچھلے سال ہی ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ نے 300 کروڑ کے قریب بزنس کر کے بالی ووڈ باکس آفس میں سنگ عبور حاصل کیا۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد شاہد کپور کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔

اس کے بعد بالی ووڈ کی دوسری کامیاب ترین فلم دا سرجیکل سٹرائیک رہی جس نے ابتداء 10 کروڑ سے کی اور کامیابی کے مراحل طے کرتے ہوئے 200 کروڑ کا بزنس کیا۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ نے 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہوکر کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی۔

بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ہاؤس فل4 جس کے بارے میں یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ ساجد ناڈیا والا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہاؤس فل کا چوتھا پارٹ اس مرتبہ سپر ہٹ نہیں ہوگا مگر ان کی بنائی گئی کامیڈی فلم ہاؤس فل4 میں اداکار اکشے کمار نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر فلم کو 200 کروڑ کا بزنس دلایا تاہم ان کی یہ فلم بھی سال 2019 کی کامیاب فلموں میں شامل ہوئی۔

کامیڈی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ نے بھی 150 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا جبکہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم دبنگ تھری نے بھی 150 کروڑ کے قریب بزنس کر کے کامیاب رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More