ریشم کا شادی سے متعلق اہم انکشاف، سب کو حقیقت سے آگاہ کردیا

ہماری ویب  |  Jan 04, 2020

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ریشم کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں-

ان خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ریشم رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں اور یہ بات خود ریشم نے بتائی ہے۔ تاہم اب اسی حوالے سے اداکارہ ریشم کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

ریشم کا کہنا ہے کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اور میں نے اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا، یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم وہ کون لوگ ہیں جو مجھے بدنام کر رہے ہیں، مجھے تو ان سب باتوں کا علم تک نہیں، میرے خلاف سازش کر کے اور جھوٹی خبریں پھیلا کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں کے حوالے سے مزید کہا کہ میرے مداح ان باتوں پر قطعی یقین نہ کریں، میرا پورا کیریئر ان کے سامنے ہے۔ یہ عزت اور نام میں نے بہت محنت کے بعد حاصل کیے ہیں اور میری محنت ابھی تک جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More