نئے سال کے موقع پر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور کیپشن میں اپنے مداحوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کچھ ایسا انکشاف کیا جس سے ان کے مداح پہلے تو کافی حیران ہوئے لیکن پھر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
عینی نے بتایا کہ ان کے گھر 23 اگست کو ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس سے وہ اور ان کے شوہر بے حد خوش ہیں۔ اداکارہ اور ان کے شوہر فارس رحمان 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اداکارہ عینی جعفری نے لکھا کہ 2019 نے ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل کردی، ان کا کہنا تھا کہ فارس اور میں نے اس سال کا آغاز عمرے کی سعادت سے کیا تھا، پھر 23 اگست کو ہماری زندگی میں یدین ابراہیم رحمان شامل ہوا جس نے ہمارا دل لے لیا اور بہت حسین احساس پیدا کروایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹے کی پیدائش میں کچھ مسئلے تھے جس کی وجہ سے اس کو وقت سے پہلے دنیا میں لانا پڑا یہ ہی وجہ تھی کہ وہ اور ان کے شوہر کافی ڈر گئے تھے۔