میرے پاس تم ہو کے رومی نے کرے بڑے انکشاف، مداحوں کو سب بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

خلیل الرحمان قمر کی تحریر میرے پاس تم ہو کی مقبولیت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جہاں بات ہوتی ہے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کی وہیں ڈرامے سے ڈیبیو کرنے والے چائلڈ اسٹار رومی (شیس سجاد گل) بھی اپنی لاجواب ایکٹنگ کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ حالیہ ایک انٹرویو میں رومی نے بتایا کہ گھر سے نکلتے وقت مجھے جرسی والی ٹوپی پہننی پڑتی ہے تاکہ کوئی پہچان نہ سکے، لوگ خوشی سے میرے پاس آتے ہیں اور پھر تصاویر لینے لگتے ہیں۔

انہوں نے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ ہمایوں سعید نے آڈیشن میں بہت مدد کی۔ شیس کا کہنا تھا کہ انہیں ایک آئی پیڈ دیا ہوا تھا جس پر وہ فارغ اوقات میں گیمز کھیلتے تھے یا ڈرامے دیکھا کرتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں رومی نے کہا کہ ان کا پسندیدہ ڈائیلاگ وہ تھا جب وہ اپنے والد دانش کے ساتھ بورڈنگ اسکول پہنچے اور مہوش اُن سے ملاقات کے لیے اسکول پہنچیں تھیں۔

ڈائیلاگ یاد رکھنے کے سوال پر شیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بہت زیادہ مدد کی، مجھے رومن اردو میں لکھے ڈائیلاگز دیتے تھے جنہیں میں آسانی سے یاد کر لیتا تھا۔

شیس سجاد گل کا کہنا تھا کہ سیٹ پر سب بہت اچھے تھے اور ہمایوں سعید میرے لیے کھلونے جبکہ عائزہ خان چاکلیٹس بھی لایا کرتی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More