مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں عروہ نے ہانیہ کا کردار کیوں چھوڑا؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ نامی ٹیچر کا جو کردار حرا مانی ادا کر رہی ہیں دراصل وہ کردار میں نبھا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کی اقساط بھی ریکارڈ ہو چکی تھیں لیکن اسی دوران ان کی فلم’’ٹچ بٹن‘‘ جوکہ انکی اپنی ذاتی پروڈکشن میں بن رہی ہے اس کی شوٹ کے لئے انہیں پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب جانا پڑا۔

عروہ حسین نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں فلم کی شوٹنگ کا بڑا سیٹ لگنے کے سبب میری اتنی مصروفیات بڑھ گئ ہیں کہ مجھے وہاں سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور یہ بد قسمتی ہی تھی کہ میں نے اس وقت ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ سے مزید کام جاری رکھنے پر معذرت کر لی جس پر وہ مجھ سے ناراض بھی ہوئے۔

عروہ حسین نے بتایا کہ میں فلم ’’ٹچ بٹن‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے واپس آئی تو باقائدہ طور پر اُن کے پاس جا کر معافی بھی مانگی کیوں کہ وہ وقت میرے لے مشکل ترین وقت تھا۔یاد رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا سیریل’ میر پاس تم ہو‘ جس میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے ڈرامہ ہٹ ثابت ہوا۔ جس میں بزنس مین شہوار کا کردارعدنان صدیقی جب کہ ٹیچر ہانیہ کا کردار حرا مانی نبھا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More