ماہرہ خان دوسری شادی کب کر رہی ہیں؟ مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

شوبز انڈسٹری میں جہاں دیگر اداکاروں کی شادیاں ہو رہی ہیں وہیں ماہرہ کے مداحوں کو بھی ان کی دوسری شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

گذشتہ ہفتے اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی ہوئی جبکہ اس سے پہلے نیمل اور حمزہ علی عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اب مداحوں کو اس بات کہ جلدی ہے کہ آخر ماہرہ خان کب دوسری شادی کر رہی ہیں؟ اس بارے میں پہلے بھی ماہرہ سے کافی مرتبہ سوال کیے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں سماجی ادارے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسک ماہرہ کا ایک سیشن ہوا جس میں ہیش ٹیگ آسک ماہرہ کو استعمال کرتے ہوئے ماہرہ کے مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے جن کا اداکارہ نے بخوبی جواب دیا اسی دوران شہبازعلی نامی صارف نے یہ سوال پوچھا کہ "آپ کو نہیں لگتا اب آپ کو دوبارہ شادی کرلینی چاہیئے"؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے لکھا "جب لگے گا تو کرلوں گی"۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں کی تھی لیکن دونوں میں طلاق ہوگئی جبکہ ماہرہ اورعلی عسکری کا ایک بیٹا اذلان ہے جو ماہرہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

ماہرہ خان کے دوسرے شادی کے جواب دینے کے انداز کو سوشل میڈیا پربہت سراہا جا رہا ہے، مداح بھی کافہ تعریف کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ ان کی مرضی جب چاہیں شادی کریں یا نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More