ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ وائرل کیوں ہو رہی ہے؟ ماہرہ خان بتا دیا

ہماری ویب  |  Jan 02, 2020

پاکستان کی مشہور و معروف ادا کارہ ماہرہ خان نے اپنے ڈانس کے جلوؤں سے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ڈانسر بھی ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی فلم 'سپراسٹار' ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے نوری کا کردار کیا تھا ،جبکہ ان کی فلم کا گانا 'نوری' بھی بہت مشہور ہوا تھا جس میں ماہرہ شاندار رقص کرتی نظر آئیں۔

ماہرہ خان کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی دلچسپی کا سبب بنی جس میں وہ اس ہی گانے کی رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کی کچھ یاد گار جھلکیاں بھی شئیر کیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ انکی فلم سپر اسٹار ان کے دل کے بہت قریب ہے اس فلم سے مجھے بہت پیار ملا اور بہت کچھ سیکھا بھی، میں سب کچھ ہمیشہ یاد رکھوں گی'۔

یاد رہے کہ فلم 'سپراسٹار' ریلیز ہونے سے پہلے ماہرہ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ نوری گانے میں بولڈ رقص کرنا گانے کے ضرورت تھی۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم میں گانوں پر ڈانس کے لیے کوئی تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہیں ریہرسل کرنے کا زیادہ وقت ملا۔

اس گانے میں اداکار خالد بٹ نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس پرفارم کیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More