معروف اداکارہ عائزہ خان کا انکشاف، مداحوں کا دل ٹوٹ گیا

ہماری ویب  |  Jan 02, 2020

پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے سماجی ادارے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کی وضاحت کردی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے جبکہ عائزہ خان کے نام سے چلنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس کے ایک لاکھ 12 ہزار فالوورز ہیں، اس اکاؤنٹ کو معروف شوبز اسٹار بھی عائزہ خان کا اکاؤنٹ سمجھ کر جواب دیتے رہے ہیں۔

عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹوئٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔

حال ہی میں عائزہ خان اور مشہور اداکار، ماڈل و ہوسٹ دانش تیمور کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا۔

یاد رہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان کا شمار شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور نامور جوڑیوں میں ہوتا ہے جو اپنے گھر اور کیریئر دونوں کو متوازن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More