فہد مصطفیٰ نے خود کو کیسے بدلا، جانیے؟

ہماری ویب  |  Jan 02, 2020

حال ہی میں پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے انسٹا گرام اپنی ایک بہت پرانی تصویر شئیر کی جس میں وہ ایک الگ اور انوکھے انداز میں نظر آئے۔ ان کی یہ تصویر 14 سال پرانی تھی جو کہ صارفین کے دلچسپی کا باعث بن گئی ۔ تصویر میں فہد مصطفیٰ کافی دبلے دکھائی دے رہے تھے اور ان کے بال بھی کافی لمبے تھے۔

ماضی میں لی گئی اے تصویر پر جہاں ان کے مداحوں نے تعریف کی تو کچھ صارفیں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ فرق صرف امیری اور غریبی کا ہے۔

تو ایک صارف کا یہ کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ شعیب اختر سے مل رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ وہ خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے قبل ایسے نظر آتے تھے۔

اس کےعلاوہ ان کی تصویر پر شوبز اسٹارز ماہرہ خان اور اعجاز اسلم نے بھی فہد مصطفیٰ کی تعریف میں دلچسپ تبصرے پیش کئے

اداکار اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ وہ رومیو لگ رہے ہیں۔ جبکہ ماہرہ خان نے بھی تصویر پر تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More