سال 2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق 2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی رات کو ہوگا اور یہ چاند گرہن پاکستان کے تمام شہروں میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن رات کو 10 بج کر 8 منٹ سے لیکر 2 بجے تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا مزید یہ کہنا ہے کہ سال 2020 میں 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے۔ اس کے رواں سال میں دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی رات میں ہو گا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔