کیا میرے پاس تم ہو میں دس سال بعد صبور علی کی انٹری ہوگی؟ ڈرامے کے دلچسپ موڑ نے تہلکہ مچادیا

ہماری ویب  |  Jan 02, 2020

پاکستان کا سب سے مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اکثر ہی خبروں میں رہتا ہے۔ نا صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی کافی تعداد میں اس ڈرامے کو دیکھ رہے ہیں بلکہ خاصہ پسند بھی کر رہے ہیں۔ عام عوام تو ڈرامے دیکھتی ہی ہے لیکن ہماری ڈرامہ انڈسٹری کے فنکار بھی میرے پاس تم ہو کے سحر میں جکڑے نظر آرہے ہیں۔

اس کی حال ہی میں ایک مثال سامنے آئی جب اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی ڈرامے میں شہوار احمد کی بیوی کا کردار کرنے والی ماہم یعنی سویرا ندیم کے ساتھ بے تکلف انداز میں ہیں ساتھ کیپشن ایسا تحریر کیا کہ عوام میں دلچسپی مزید بڑھ گئی۔ صبور نے ڈرامہ" میرے پاس تم ہو ” کے اختتام کا احوال بتایا اور کہا "10 سال بعد ۔۔ ماہم اور شہوار کی ایک بیٹی ہے جو لندن میں پڑھ رہی ہے اور رومی اس کی محبت میں گرفتار ہوجائے گا”۔

البتہ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر کسی اور ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی ہے جس میں سویرا ایک گھریلو خاتون کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر سے ڈرامے کے مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ وہ اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکے کہ صبور علی محض ایک مذاق کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید(دانش) ، عدنان صدیقی (شہوار) ، مہوش (عائزہ خان ) شامل ہیں جبکہ ہانیہ (حرا مانی) دانش کے بیٹے رومی کی اسکول ٹیچر اور شہوار کی اہلیہ سویرا ندیم (ماہم) کا کردار بھی خاصا پسند کیاجا رہا ہے۔

یاد رہے خلیل الرحمان کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ ہفتے کی شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے اور نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More