اقرا عزیز اور یاسر حسین کا اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس،ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 27, 2019

معروف اداکارہ اقرا عزیز اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی بہن نے انسٹاگرام پر اقرا  کی مہندی لگواتی ہوئی تصویر شیئر  کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز، پروڈیوسر و اداکار یاسر حسین سے 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں۔

اقرا عزیز کی بہن نےنسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں اقرا مہندی لگواتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اقرا عزیز نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ  شوبز انڈسٹری کی مشہور ومعروف اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی رسومات شروع ہو گئی اور مایوں کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی تھی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنی اور  اقرا عزیز کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی  ، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں جس میں اقرا عزیز پیلے رنگ جبکہ یاسر حسین سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جو مزاح سے بھرا ہوا تھا جبکہ یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More