پاکستان میں شادی کی عمر کی حد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Jan 30, 2019

اسلام آباد: سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے شادی کی عمر کی حد اٹھارہ سال کرنے کا بل منظور کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر کی صدارت میں کم عمری کی شادی پر بحث کی۔

پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے چائلڈ میرج کی عمر کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے ترمیمی بل 2018 اٹھارہ پیش کیا ۔ جس میں شادی کی عمر کی حد 16 سال کی بجائے اٹھارہ سال کرنے کی منظوری دی گئی ۔

کم عمری کی شادی پر بحث کے دوران مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اس معاملے پر قران و شریعہ کے مطابق ترمیم کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت لی جائے۔ اس بات پر ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے قانون سازی کے لئے لازمی نہیں، ہر چیز میں اسلامی نظریاتی کونسل کو گھسیٹنا نہیں چائیے ۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کو اٹھارہ سال شادی کی عمر کی حد مقرر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بل کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا اور آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں بحث کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ انسانی حقوق کمیشن اور کمیٹی ارکان نے بل کی حمایت کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بل وفاق کے لیے ہے اور اسے صوبے بھی اختیار کریں گے واضح رہے کہ سندھ میں یہ بل پہلے ہی پاس ہو چکا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More