ممبئی: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی نئی تصویر ٹوئٹر کے ذریعے منظر
عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا
نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں
کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ٹویٹر پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ سچے پیار کی گہرائی کا مجھے علم ہے کیونکہ اب میرا
بیٹا میرے پاس ہے، اذہان ملک کیمرے کو پسند کرتے ہیں ۔
گزشتہ سال اکتوبر میں نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی
پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا جس کے بعد انکے صاحب زادے کی دو ماہ
کی تصویر وائرل ہوئی تھی ۔