بھارت میں بھی پاک فوج کا نغمہ" مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے" گایا جانے لگا ہے

ہماری ویب  |  Jan 29, 2019

علم کی اہمیت اور تعلیم کے فروغ سے متعلق پاکستانی بچوں کی لگن کا پیغام لئے آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ”مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے“اب بھارت میں بھی گایا اور پسند کیا جانے لگا ہے۔

انسانیت، سچائی اور حقیقت کے فروغ کی کوئی حد یا سرحد نہیں ہوتی، مذاکرات سے بھاگنے والے بھارت میں پاکستانی بچوں کا پیغام مقبول ہونے لگا۔ اے پی ایس کے ہولناک واقعے کی پہلی برسی کے بعد آئی ایس پی آر کا نغمہ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے زبان زدعام ہوا اور ملک کے بچے بچے کی زبان پر یہی گیت تھا۔

تعلیم کی اہمیت اور دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کر نے والا ننھے اذان علی کا گایا ہوا نغمہ سرحد پار بھارت میں اثر انداز ہوا، بھارت میں حالیہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اسکول کی بچیوں نے پاکستان اور پاکستان کے بچوں کی آواز میں آواز ملائی اور حقیقی علم اور پیغام سے بھرا گانا مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پر پرفارمنس دی۔ تعلیم کے حصول کی لگن اور علم کا پیغام دینے والے نغمے کا بھارت میں گایا جانا ثابت کرتا ہے خطے میں امن کی خواہش کا پیغام پاکستان کے بعد بھارت میں عام ہونے لگا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More